ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جنوبی اضلاع کے کئی علاقوں میں فورسز اہلکاروں نے تلاشی کاروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ اس دوران چار نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی خبر ہے۔

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن
جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن
author img

By

Published : May 22, 2020, 11:58 AM IST

Updated : May 22, 2020, 12:18 PM IST

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جنوبی کشمیر کے شوپیان، پلوامہ اور کولگام اضلاع کے متعدد علاقوں میں تلاشی کاروائیاں عمل میں لائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوپیان ضلع کے ملک محلہ، اتو محلہ پاندوشن، ہیف اور چتراگام کالن علاقوں میں تلاشی کارروائیاں انجام دی گئی۔ اسی طرح پلوامہ ضلع کے مگہامہ اور وہیبگ میں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق ان علاقوں میں چار نوجوانوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جن کی شناخت لطیف احمد کار ولد غلام احمد کار، منتظر احمد وانی ولد محمد یوسف وانی، نادش فاروق ولد فاروق احمد دھوبی اور مبارک احمد ولد محمد اکرم بٹ کے بطور ہوئی ہیں۔

ادھر کولگام ضلع کے ریڈونی علاقے میں بھی فورسز اہلکاروں نے تلاشی آپریشن عمل میں لایا۔

واضح رہے جمعرات کی دوپہر قصبہ پلوامہ میں عسکریت پسندو نے فورسز کی ایک پارٹی پر حملہ کر دیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہوئے تھے جس کے بعد حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

Last Updated : May 22, 2020, 12:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.