یوم آزادی سے قبل ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے سب ضلع ترال میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اور پورے ٹاؤن کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ یوم آزادی کی تقریبات کو احسن طریقے سے انجام دیا جا سکے۔
اس ضمن میں فضائی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ اسنائپرس کو بھی تیار رکھا گیا ہے، وہیں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے بٹھا دیے گئے ہیں اور راہگیروں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ترال نے بتایا کہ ’’یوم آزادی کو احسن طریقے سے منانے کے لیے سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: سرکاری نوکری سے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد، برہان وانی کے والد کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ اسنائپرس، ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کے علاوہ مشکوک افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ترال کو سیکورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔