جموں وکشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال کے دو الگ الگ مقامات پر سکیورٹی فورسز نے آج صبح سرچ آپریشن شروع کیا۔
عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا اور یہ کارروائی شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق بٹہ گنڈ اور میر پورہ ڈاڈسرہ کا فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے محاصرہ کر لیا ہے جس دوران تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہے اور خانہ تلاشییوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اعلی الصبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گلاب باغ ترال میں گولیوں کے تبادلے کے بعد عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے اور باور کیا جا رہا ہے کہ فرار ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاش میں ہی یہ سرچ آپریشن شروع کیے گئے ہیں۔