جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ سے آٹھ کلومیٹر دور پستونہ گاؤں کا سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کیا ہے جس دوران تلاشی کارروائی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کے بعد ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور فوج کی 42 آر آر نے مشترکہ طور پر پستونہ کے ایک محلہ کا محاصرہ کیا۔
فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا ہے اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔