پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں فوج کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔Search Operation in Pulwama
تفصیلات کے مطابق کریم آباد علاقے میں فوج کو ایک خفیہ اطلاعات ملی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد پولیس اور فوج کے 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 183 اور 182 بٹالین نے علاقے کو محصارے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی فوج کی جانب سے سیل کردیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار