جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال سے تعلق رکھنے والے ایک علم الحیوانات (زالوجی) کے لیکچرر کو گراں قدر ریسرچ پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں بحثیت لیکچرر اپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر سہیل جیلانی کو یہ ایوارڈ ڈینگو بخار پر کی گئی ریسرچ کے لیے دیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ شبیر بٹ کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے جیلانی نے بتایا کہ وہ یہ ایوارڈ ملنے کے بعد کافی خوش ہے کیونکہ اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ چھ برسوں سے اس سلسلہ میں محنت کر رہے تھے اور بالآخر ان کی محنت رنگ لائی ہے۔
ادھر سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹوں پر بھی ڈاکٹر سہیل جیلانی کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور بہت سے لوگ اسکو نوجوانوں کے لئے ایک مشعل راہ مان رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل جیلانی جنوبی کشمیر کے چیدہ چیدہ زالوجی ماہرین میں شمار ہوتے ہے اور گزشتہ کئی برس سے ڈگری کالج ترال میں بحثیت لیکچرر اپنی خدمات انجام دے رہے ہے۔