ETV Bharat / state

Sarson Utsav محکمہ زراعت کی جانب سے سرسوں اتسو کا اہتمام

فائیننشل کمشنر ایڈشنل چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے بتایا کہ وادی میں سرسوں کی پیداوارمیں اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور آج پورے کشمیر میں سرسوں کے لہلہاتے کھیت نہ صرف اس بات کی عکاسی کرتے ہیں، بلکہ ایکو ٹورازم کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ اس موقع پر متعدد کسانوں میں سینکشن لیٹر بھی اجراء کیے گئے۔

:محکمہ زراعت کی جانب سے سرسوں اتسو کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 3:05 PM IST

:محکمہ زراعت کی جانب سے سرسوں اتسو کا اہتمام

محکمہ زراعت کی جانب سے آج گلزار پورہ اونتی پورہ میں سرسوں اتسو کا اہتمام کیاگیا، جس کا افتتاح فائیننشل کمشنر ایڈشنل چیف سیکرٹری اتل ڈلو نے کیا جبکہ اس موقع پر ناظم زراعت چودھری محمد اقبال، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری کے علاوہ کسانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت محکمہ شیپ اور اینمل ہسبینڈری محکمے کی جانب سے متعلقہ محکموں کی مختلف اسکیموں کے بارے ميں جانکاری دی گئی اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ ان اسکیموں کا فائدہ اٹھائے تاکہ وہ اقتصادی طور خودکفیل بن سکے اور ایک بہتر سماج میں اپنا کردار کریں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ زراعت کی کوششوں سے پوری وادی میں سرسوں کی پیداوار میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور آج پورے کشمیر میں سرسوں کے لہلہاتے ہوئے کھیت نہ صرف اس بات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ایکو ٹورازم کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پلوامہ ضلع میں بت 18600 ہیکٹرس پر سرسوں کی پیداوار کی گئی ہے، جبکہ اس موقع پر کئ کسانوں میں سینکشن لیٹر بھی اجراء کیے گئے۔

مزید پڑھیں: J&K Girl's wish to PM Modi مودی جی آپ سب کی سنتے ہیں میری بھی سنیں، جموں کی بچی کی پی ایم مودی سے اپیل

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اتل ڈلو نے بتایا کہ کشمیر وادی میں امسال ایک لاکھ چالیس ہزار ہیکٹرس پر سرسوں کی کاشت کی گئی ہے اور اسطرح ربیع سیزن میں جو زمین بے کار رہتی تھی وہ آج فصل سے بھرپور ہے انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ زراعت اس ماہ کی چوبیس تاریخ سے آگاہی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.