ETV Bharat / state

Pulwama Sankalp Saptah: پلوامہ میں سنکلپ سپتال کا افتتاح - اچھگوزہ بلاک میں سنکلپ سپتال

ڈی سی پلوامہ نے اچھگوزہ علاقے میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے ’’سنکلپ سپتاہ‘‘ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں متعلقہ محکمہ جات کے افسران، پی آر آئی ممبران کے علاوہ مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

پلوامہ میں سنکلپ سپتال کا افتتاح
پلوامہ میں سنکلپ سپتال کا افتتاح
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 8:38 PM IST

پلوامہ میں سنکلپ سپتال کا افتتاح

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے ’’سنکلپ سپتاہ‘‘ کا افتتاح ڈی سی پلوامہ بشارت قیوم نے ضلع کے اچھگوزہ بلاک میں کیا۔ مقامی باشندوں، متعلقہ محکمہ جات کے افسران، پی آر آئی ممبران کے علاوہ مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ سنکلپ سپتاہ مہم کے تحت اچھگوز سمیت آری پل کے باشندوں کی صحت اور طبی سہولیات کے حوالہ سے کئی پروگرامز عمل میں لائیں جائیں گے جن میں اے این سی کلینک، ٹی بی اسکریننگ، این سی ڈی اسکریننگ، اے بی ایچ اے رجسٹریشن، انیمیا ٹیسٹنگ، امیونائزیشن ڈرائیو، نکشے مترا کی سہولت، مفت میڈیکل چیک اپ کے علاوہ مفت ادویات کی تقسیم شامل ہیں۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھگوزہ، ضلع کے باقی بلاکس کی طرح بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے، اور یہ شہریوں، کمیونٹی رہنماؤں اور سرکاری اہلکاروں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صلاحیت کو نکھارنے اور یہاں کے باشندوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں۔ حکومت نے ان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ سنکلپ سپتہ جیسے اقدامات کا مقصد خلا کو پر کرکے ضروری خدمات کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں: Modi will Inaugurate Sankalp Saptah مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے سنکلپ سپتاہ کا افتتاح کریں گے

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو طبی خدمات کے علاوہ دیگر شعبوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس طرح کے عوامی پروگرامز کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان پروگرامز کے ذریعے عوام الناس حکومتی اقدامات، منصوبوں کے بارے میں راست جانکاری حاصل کرسکتی ہے جبکہ حکومتی اداروں کو بھی عوام کی ضروریات کا بہتر مشاہدہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تقریب میں چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ، بلاک میڈیکل آفیسر راجپورہ، تحصیلدار اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سمیت کئی معزز شہریوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.