ETV Bharat / state

Protest over Defunct Drainage System ناقص ڈرینیج سسٹم کے خلاف سانبورہ میں خاموش احتجاج

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 5:40 PM IST

جنوبی کشمیر کے سانبورہ، پانپور میں لوگوں نے خاموش احتجاج درج کرتے ہوئے ناقص ڈرینیج نظام کو درست کرنے کا مطالبہ کیا۔Defunct Drainage System in Samboora

ناقص ڈرینیج سسٹم کے خلاف سانبورہ میں خاموش احتجاج

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے سانبورہ، بُنہ پورہ کے باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ناقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ کئی سال قبل محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعمیر کی گئی ڈرینیج خستہ ہو چکی ہے، وہیں بعض خود غرج عناصر کی جانب سے قبضہ جمانے سے پانی کی نکاسی میں خلل واقع ہو گیا ہے۔Protest over Defunct Drainage System

احتجاج کر رہے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرینیج نظام خستہ ہونے کے سبب پانی بنہ پورہ، سانبورہ کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں میں جمع ہو جاتا ہے جس کے سبب راہگیروں خصوصاً مقامی باشندوں اور دکانداروں کو سکت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندا پانی جمع ہونے اور عفونت سے مقامی باشندوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں اس سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ لاحق ہے۔Defunct Drainage System in Samboora Resident Protest

بلاک ڈیولوپمنٹ آفیسر، پانپور، محمد اشرف نے اس حوالہ سے کہا کہ انہوں نے متعلقہ افسران کو علاقے میں معائنہ کی خاطر روانہ کیا ہے۔ بی ڈی او نے کہا کہ بعض خود غرض عناصر نے ڈرین کے گرد قبضہ جمایا ہے جس کے سبب ڈرینیج کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ انہوں نے قبضہ جمانے والے افراد کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور قبضہ ہٹائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔Samboora Resident Protest over Defunct Drainage System

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.