پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع خواتین ڈگری کالج میں منعقدہ نئی دہلی ساہتیہ اکاڈمی کی جانب سے ایک ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ معروف قلمکار رشید راشد سے منسوب 'کتھاسندھی' کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں کئی نامور شعراء نے شرکت کی۔ اس موقعے پر شعرا اور قلمکاروں نے شاعر رشید راشد جنہیں کشمیر کے نامور شاعروں میں شمار کیا جاتا ہے، کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی جب کہ ان کے شعری مجموعے پر بھی تبصرہ کیا گیا۔ پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر شاد رمضان اور گورنمنٹ ڈگری وائس پرنسپل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں دیگر اضلاع کے شعراء نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر پروفیسر ڈاکٹر شاد رمضان نے شیخ العالم رحمۃ اللہ علیہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:Widow of martyred Lance Naik Nazir Ahmad Wani شہید لانس نایک نظیر احمد وانی کی بیوہ کو تہینت پیش کی گئی
اس موقعے پر قلمکار رشید راشد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شاعروں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے اور آج کے پروگرام میں میری زندگی کے ہر ایک پہلو پر روشنی ڈالی گئی جس میں نامور شعراء نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرام منقعد کئے جانے چاہیے تاکہ جو شاعر ہے ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ اس موقعے پر پروفیسر ڈاکٹر شاد رمضان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو چاہیے کہ وہ اپنی مادری زبان کے ساتھ محبت کریں اور اس کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری زبان کے ساتھ ایک اعلی ادب جڑا ہے جو سبھی مشرقی ادب میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔