ETV Bharat / state

Saffron Of Kashmir زعفران کی خوشبو سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے - پلوامہ اردو نیوز

کشمیر میں زعفران کے پھولوں کی چنائی کا سیزن ہے اور لوگ زعفران اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔ وہیں سیاح زعفران کے کھیتوں کو دیکھنے کے لیے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ Saffron Fields of Lethpora Attracts Tourists

زعفران کی خوشبو سیاحوں کی اپنی اور کھنچ لاتی ہے

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 3:51 PM IST

Updated : Nov 1, 2022, 7:09 PM IST

لیتہ پورہ: وادی کشمیر میں زعفران کے پھولوں کی چنائی کا سیزن عروج پر ہے اور لوگ زعفران کے کھیتوں سے زعفران اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں وہیں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع لیتہ پورہ میں موجود زعفرانی زمین ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جو بھی سیاح اس وقت کشمیر میں موجود ہیں وہ ضرور زعفران کے پھول دیکھنے کے لیے زعفران کے کھیتوں کا رخ کررہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ انھیں زعفران کے کھیتوں اور پھولوں کو دیکھ کر بہت ہی اچھا لگ رہا ہے ممبئی سے آنے والے ابھیشک بروال نے بتایا کہ وہ کشمیر میں گھومنے کے لیے آئے ہیں اور جس زعفران کو وہ ممبئی میں خریدتے ہیں آج وہ خود زعفران کے کھیتوں کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں انسان کو جنت کا گماں ہوتا ہے تاہم قومی میڈیا کشمیر کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کرتا ہے۔ Saffron Fields of Lethpora Attracts Tourists

راجستھان سے آنے والی ایک خاتون سیاح نے بتایا کہ وہ چار دنوں سے کشمیر میں ہیں اور یہ واقعی جنت ہے اور یہاں کے لوگ جس طرح سے پیش آتے ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کشمیری زعفران کو ہی استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ اپنے ذائقے اور خوشبو میں منفرد ہے۔ ایک بچے نے کہا کہ اسے بھی یہاں اچھا لگ رہا ہے اور وہ اپنے دوستوں کو بھی کشمیری زعفران خریدنے کی صلاح دے گا۔ The Saffron Of Kashmir

زعفران کی خوشبو سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے

تاہم زعفران کے پھولوں کی چنائی کرنے والی لیتہ پورہ کی ایک خاتون ارشیدہ نے بتایا کہ زعفران کو مناسب دام نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے گرورس مشکلات میں مبتلاء ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Saffron Production in Kashmir کشمیر میں امسال زعفران کی پیداوار میں تیس فیصد کا اضافہ

Last Updated : Nov 1, 2022, 7:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.