جن ابھیان پروگرام میں عوام کی شرکت کو حوصلہ بخش قرار دیتے ہوئے پی ڈی ڈی و انفارمیشن کے پرنسپل سیکرٹری اور انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے بدھوار کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور ترال علاقوں کا دورہ کر کے وہاں جن ابھیان پروگراموں میں عوامی شمولیت کو حوصلہ بخش قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق روہت کنسل نے پہلے اونتی پورہ میں تحصیل آفس میں منعقدہ جن ابھیان پروگرام میں شرکت کی اور بعد ازاں ٹاون ہال ترال میں منعقدہ آفیسرز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، بی ڈی سی چیرمین اوتار سنگھ اور دیگر سب ضلعی آفسران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
بعدازاں موصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے ہمراہ ٹاون ہال احاطے میں مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور محکمہ سوشل ویلفیر کی طرف سے دئے گئے کچھ اشیاء کو مستحق افراد میں تقسیم کیا۔
ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے روہت کنسل نے بتایا کہ جن ابھیان پروگرام میں عوام کی بھاری شرکت سے وہ مطمئن ہے اور اسے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
بیک ٹو ولیج تھری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیک ٹو ولیج تھری کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور آفیسران پر واضح کیا گیا ہے کہ بیک ٹو ولیج (3) سے قبل گزشتہ پروگرام میں شروع کئے کاموں کی تکمیل کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔