ETV Bharat / state

Dargud Tral Link Road: ’سڑک کی تعمیر ہمارے لیے عید سے کم نہیں‘

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 7:08 PM IST

ترال کے درگڈ، آری پل علاقے میں پہلی مرتبہ سڑک رابطہ بحال ہونے پر لوگوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے دیگر مطالبات کو بھی پورا کرنے کی مانگ کی۔

درگڈ آری پل میں پہلی مرتبہ سڑک رابطہ بحال، عوام شادماں

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے کئی ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن سے عوام کو بڑی حد تک راحت مل رہی ہے۔ اس سلسلے میں سب ضلع کے آری پل علاقے میں قریباً پانچ لاکھ روپے مالیت سے بننے والی درگڈ ستورہ سڑک قابل ذکر ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے مقامی لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے۔ مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے اس سڑک کا افتتاح کیا تو مقامی لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

درگڈ کی آبادی نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کے لیے عید سے کم نہیں ہے کیونکہ سڑک کی تعمیر سے اب ان کو عبور ومرور میں آسانی ہوگی، جب کہ اس سے قبل مقامی باشندوں کو مریضوں کو کندھوں پر اٹھانا پڑتا تھا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ دیہی ترقی، مقامی ڈی ڈی سی ممبر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تاہم انہوں نے انتظامیہ سرک کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی خاص طور پر بجلی نظام کو درست کرنے کی بھی مانگ کی۔

مزید پڑھیں: Shahabad Tral road Dilapidated: شاہ آباد پائین، ترال کی رابطہ سڑک خستہ

ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ درگڈ کے باشندوں کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اصرار کے بعد اور ان کی ذاتی مداخلت سے متعلقہ محکمہ کے افسران نے علاقے کا دورہ کی اور عوام کو ہو رہی پریشانیوں کے پیش نظر سڑک کی تعمیر کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے سڑک کی تعمیر کے دوران مقامی باشندوں کے تعاون کی سبھی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.