پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ناگہ بل ماچھہامہ ترال علاقے میں ایک سابق عسکریت پسند کے گھر سے بارہ بور کی رائفل سمیت گن پاؤڈر برآمد کیا ہے۔
آج صبح علاقے میں فوج، اونتی پورہ پولیس اور سی آر پی ایف کی طرف سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے بعد محمد امین ملک نام کے شخص کے گھر سے ایک بارہ بور کی رائفل اور پچاس گرام گن پاؤڈر اور ایک پاؤچ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس کے بارے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق جس ملزم کے گھر سے اسلحہ برامد کیا گیا ہے وہ پہلے عسکری صفوں میں شامل تھا تاہم آج کل مزدوری کر رہا تھا۔