ETV Bharat / state

اونتی پورہ: عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت کیسز کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور ترال علاقوں میں انتظامیہ نے بندشیں عائد کر دی ہیں۔

اونتی پورہ: عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل
اونتی پورہ: عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 3:11 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال اور اونتی پورہ علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے دونوں سب ڈویژنوں میں دفعہ 144 کانفاذ عمل میں لایا ہے۔

اونتی پورہ: عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل

اس سلسلے میں منگل کو ترال اور اونتی پورہ کے بازاروں میں پولیس کی جانب سے عوام کو لاک ڈاؤن کی پاسداری کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے اور لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے عوام کو سماجی دوری بنائے رکھنے اور ماسک استعمال کرنے سمیت رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی صلاح دی جا رہی ہے۔

ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ پیر کو اونتی پورہ اور ترال میں ماسک نہ پہننے افراد سے تیرہ ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔

ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر نے نمائندے کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کی پاسداری یقینی بنانی چاہئے تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

جی ایم راتھر کے مطابق ’’ترال میں اب تک صورتحال زیادہ تشویشناک نہیں ہے لیکن جس طرح عوام بے احتیاطی سے کام لے رہی ہے وہ یقیناً خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اونتی پورہ اور ترال سب ڈویژنوں میں فی الوقت کورونا وائرس کے 95 کیسز موجود ہیں جبکہ سینکڑوں افراد اس بیماری سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء، سب ضلع ترال کے قرنطینہ مراکز میں سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات مسلسل منظر عام پر آرہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.