ETV Bharat / state

Admission in king fahd university : ’کنگ فہد یونیورسٹی میں بھارتی طلبہ کے لیے مواقع دستیاب‘ - کنگ فہد یونیورسٹی سعودی عربیہ داخلہ

کنگ فہد یونیورسٹی، سعودی عربیہ، کے سفیر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کشمیری طلبہ کو یونیورسٹی میں مختلف کورسز میں داخلہ لینے کی اپیل کی۔

’کنگ فہد یونیورسٹی میں بھارتی طلبہ کے لیے مواقع دستیاب‘

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 2:32 PM IST

’کنگ فہد یونیورسٹی میں بھارتی طلبہ کے لیے مواقع دستیاب‘

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ’’ہائر ایجوکیشن کی حصولیابی کے لیے کشمیری طلباء کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی ہوئی یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر اپنے مستقبل کو روشن بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز، سعودی عربیہ، کے ایک سفیر عاقب علی نے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ، میں ایک تقریب کے حاشیے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کیا۔

عاقب علی نے کہا کہ ’’کنگ فہد یونیورسٹی عالمی سطح پر ایک تھرڈ رینک یونیورسٹی تسلیم کی گئی ہے جہاں نہ صرف شاندار تعمیراتی ڈھانچہ بلکہ اعلیٰ معیار تعلیم اور منفرد سکالرشپ بھی دستیاب ہیں جہاں طلباء اپنی ہائر ایجوکیشن کو حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘ عاقب علی نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کا نصاب انگریزی زبان میں ہے اور اس لئے وہاں خواہشمند طلاب کے لیے ضروری اسناد کے ساتھ ساتھ انگریزی بول چال لازمی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عربیہ کے بارے میں کشمیری طلاب کے اندر یہ غلط فہمی ہے کہ وہاں اعلیٰ معیار کی تعلیم نہیں ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ کنگ فہد یونیورسٹی میں اس وقت قریباً ساٹھ ممالک کے دس ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں جن کو پڑھانے کے لیے امریکہ اور دیگر ممالک سے قابل ترین فیکلٹی ممبران پڑھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: IUST Awantipora Convocation: اسلامک یونیورسٹی نے دوسرا کنوکیشن منایا

عاقب علی کے مطابق کنگ فہد یونیورسٹی سعودی عرب میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے بہترین اسکالرشپ اور ماہانہ وظائف دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں زیر تعلیم طلبہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکو بطور جاب بھی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیری طلباء میں سکالرشپ کے حوالے سے آگاہی پھیلانا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ مالی دشواریوں کے نتیجے میں کئ طلباء اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ پاتے ہیں اور اس لئے کنگ فہد یونیورسٹی سعودی عربیہ کے اقدامات ان طلاب کے لیے ایک امید کی کرن بن سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.