ETV Bharat / state

صوفی ازم اسلام سے الگ نہیں: شوکت حسین کینگ - پیغمبر اسلام

مولانا شوکت حسین کینگ نے بتایا ’’خاتم النبیین صلی الله عليه وسلم نے مدینہ طیبہ پہنچ کر سب سے پہلے امن کی تعلیم دی تاکہ دنیا تک یہ پیغام پہنچایا جاسکے کہ اسلام امن کا داعی ہے۔‘‘

صوفی ازم اسلام سے الگ نہیں: شوکت حسین کینگ

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 4:58 PM IST

Updated : Oct 26, 2021, 5:34 PM IST

’’ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر بدامنی کا دور دورہ ہو، صوفی ازم اور صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی پُرامن ماحول اور بھائی چارے کی قندیل کو زندہ و قائم رکھا جاسکتا ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار مشہور عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

صوفی ازم اسلام سے الگ نہیں: شوکت حسین کینگ

مولانا کینگ نے بتایا کہ ’’صوفیت (صوفی ازم) دراصل اسلام کی روح ہے اور قطعاً اسلام سے الگ نہیں ہے اور یہ صوفی ازم ہی تھا جس کے ذریعے اسلام کا آفاقی پیغام پوری دنیا تک پہنچ گیا، جس کی تعلیم پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دی اور پوری دنیا کے انسانوں کو بھائی چارے، رواداری اور اخوت کا سبق دیا تاکہ دنیا امن کا مرکز بن جائے۔‘‘

شوکت حسین کینگ نے بتایا کہ ’’حضور اکرم صلی الله عليه وسلم نے بھی مدینہ طیبہ پہنچ کر پہلے جس چیز کی تعلیم دی وہ امن کی تعلیم تھی تاکہ دنیا تک یہ پیغام پہنچایا جاسکے کہ اسلام امن کا داعی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی میں صوفی ازم کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے پروگرام

مولانا نے اعتراف کیا کہ موجودہ دور میں صوفیت کے نام پر کئی افراد غیر شرعی کام انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ’’ایسے عناصر شیخ عبد القادر جیلانی اور اولیائے کرام کے دور میں بھی تھے تاہم صوفی بزرگوں جیسے کہ شیخ العالمؒ، سید منطقیؒ محبوب العالمؒ سمیت دیگر بزرگوں نے جو اسلام کی تصویر پیش کی وہی اسلام ہے، جو امن کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ صوفی ازم کو فروغ دینا اور نئی نسل تک اس پیغام کو پہنچانا ہماری ملی ذمہ داری ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2021, 5:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.