ETV Bharat / state

ترال: اصلاح معاشرہ کے عنوان سے دینی کانفرنس کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں منعقد کی گئی دینی کانفرنس کے دوران علماء نے خطاب کے دوران منشیات اور خود کشی کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 8:43 PM IST

ترال: اصلاح معاشرہ کے عنوان سے دینی کانفرنس کا انعقاد
ترال: اصلاح معاشرہ کے عنوان سے دینی کانفرنس کا انعقاد

بٹہ گنڈ، ترال میں منگل کو ایک دینی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بیسیوں عقیدت مندوں نے شمولیت کی۔ کانفرنس میں وادی کے جید علمائے کرام اور مقررین نے اسلام کی آفاقی تعلیمات پر مفصل روشنی ڈالی اور پوری دنیا کے امن وامان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے معاشرے کے اندر بڑھتی منشیات فروشی اور خود کشی کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے دین سے دوری قرار دیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بٹہ گنڈ کے ایک سماجی کارکن نے بتایاکہ ’’موجودہ حالات میں نوجوانوں کے اندر منشیات اور خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ معاشرے میں دین سے دوری بڑھتی چلی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر عوم خصوصا نوجوان نسل کو دین کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.