ETV Bharat / state

ریئل کشمیر کی ٹیم اسپیکٹرم فٹبال ٹورنامنٹ کی فاتح

عبد المجید ککرو نے کہا 'کھیل کود سے نوجوانوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کرانے کی ضرورت ہے'۔

اسپیکٹرم فٹبال ٹورنامینٹ
اسپیکٹرم فٹبال ٹورنامینٹ
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 7:18 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے اقبال سٹیڈیم میں آج اسپیکٹرم فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ جس میں ریئل کشمیر ایف سی (ریزرو) نے لیکسیکون ایف سی گاندربل کو 7-0 سے ہرا دیا۔

آر کے ایف سی نے میچ کے پہلے ہاف میں تب برتری حاصل کی جب ان کے اسٹرائیکر نے انتہائی عمدہ شاٹ سے گول کردیا۔ (گیند کو جال میں ڈال دیا)

فاتح ٹیم کے دانش احمد کو بہترین کارکردگی کے لیے 'مین آف دی میچ' ایوارڈ جبکہ عامر کو 'مین آف دی ٹورنامنٹ' قرار دیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

اسپیکٹرم فٹبال ٹورنامینٹ

ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنا تھا تاکہ انہیں سماجی براٸیوں سے دور رکھا جاسکے۔

اس موقع پر چیئرمین اسپیکٹرم ایڈورٹائزنگ سروسز عبد الرشید بٹ اور تحصیلدار پانپور اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے جبکہ بھارت کے سابق فٹبال کھلاڑی عبد المجید ککرو اور دیگر معززین بھی تقریب میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے
'بھاجپا کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہو گئی'

عبد المجیدککرو نے کہا 'کھیل کود سے نوجوانوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے اور ان میں کچھ بڑا کرنے کی ہمت پیدا ہو جاتی ہے'۔

انہوں نے کہا 'وادی کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.