ETV Bharat / state

Sheermal Business in Jammu and Kashmir وادی کشمیر کا راجپورہ علاقہ شیر مال بنانے کیلئے مشہور - جموں و کشمیر خبر

وادی میں شیرمال دواقسام کی پائی جاتی ہیں۔ میٹھی اور نمکین، راجپورہ علاقہ میٹھی شرمال کے لیے مشہور ہے، جو کافی ذائقہ دار ہوتی ہے۔ شیرمال کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں استعمال کیا جاتا ہے جب کی وادی سے باہر جانے والے لوگ بھی اس شیرمال کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ Rajpura's "SheerMal" is popular in the valley

شیر مال
شیر مال
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 12:48 PM IST

Updated : Nov 21, 2022, 3:58 PM IST

پلوامہ: وادی کشمیر میں شیر مال بنانے کا سلسلہ دور قدیم سے چلا آرہا ہے۔ شیر مال بنانے کی وجہ سے خطہ کے متعدد علاقے مشہور ہوئے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے کی اگر بات کی جائے تو یہ علاقہ ضلع پلوامہ سے تقریبا 8 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ راجپورہ علاقہ شیرمال روٹی کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس علاقہ میں شیر مال بنانے کے لیے تیس دکانیں ہیں۔ شیر مال بنا نے کے کام سے بزرگوں کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ نوجوان بھی وابستہ ہیں۔

وادی کشمیر کا راجپورہ علاقہ شیر مال بنانے کیلئے مشہور

بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں شیرمال بنانے کام گزشتہ تیس برسوں سے کیا جا رہا ہے۔ یہ کام صبح شروع کیا جاتا ہے اور دوپہر ایک بجے کے شیر مال تیار ہوجاتی ہے۔ شیرمال روٹی بنانے کے لئے چینی، گندم اور گھی کی ضرورت ہوتی ہے، پھر اس پر دیگر چیزیں لگا کر تندور پر رکھا جاتا ہے جہاں گرمی کی وجہ سے یہ شیرمال پک کر تیار ہوجاتی ہے۔ یہ کافی ذائقہ دار ہوتی ہے۔ وادی میں شیرمال دواقسام کی پائی جاتی ہیں۔ میٹھی اور نمکین، راجپورہ علاقہ میٹھی شرمال کے لیے مشہور ہے، جو کافی ذائقہ دار ہوتی ہے۔ شیرمال کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں استعمال کیا جاتا ہے، جب کی وادی سے باہر جانے والے لوگ بھی اس شیرمال کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

راجپورہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں اپنے آبا و اجداد کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ تعلیم یافتہ نوجوان سرکاری ملازمت کو ترجیح دینے کے بجائے اپنے اس آبائی پیشہ کو اپنا کر روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ اس پیشہ سے وابستہ چند نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ بیس برسوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی بھر سے لوگ شیرمال لے جا تے ہیں۔ اس کے علاوہ آرڈر ملنے پر بھی شیرمال تیار کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والدین اس کام کے ساتھ جھڑے تھے اور ہم اس کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اب کشمیر کھائے گا تازہ اور صحت بخش کھانا

اس پیشے سے وابستہ ایک نوجوان نے کہا کہ ہم تعلیم یافتہ ہیں، لیکن روزگار نہ ملنے کے سبب ہم نے اپنے آباء و اجداد کے کام کو ہی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی روزگار کما رہے ہیں اور دوسروں کو بھی روزگار کمانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کی کمی کے باعث ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے کام کو ہی آگے بڑھانا پڑا ہے۔

Last Updated : Nov 21, 2022, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.