ETV Bharat / state

Rains bring happiness and joy to farmers: مسلسل بارش سے کسانوں میں خوشی کی لہر

ضلع پلوامہ کے پتل باغ گاؤں میں بیشتر لوگ کھیتی باڑی سے ہی اپنا روزگار کرتے ہیں لیکن کھیتی باڑی کی سینچاٸی کے لیے پانی کی سپلاٸی کا ہونا نہایت ہی ضروری ہوتا ہے لیکن خشکی کی وجہ سے کسانوں کے چہروں پر مایوسی کے آثار نظر آ رہے تھے۔

Rains bring happiness and joy to farmers
مسلسل بارش سے کسانوں میں خوشی کی لہر
author img

By

Published : Jun 26, 2022, 5:23 PM IST

Updated : Jun 26, 2022, 7:44 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے پتل باغ پانپور کے کھیتوں میں میلے جیسا سماں ہوگیا ہے اور ہرطرف کسان اپنے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ گاؤں کے کھیتوں میں آج کل جوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ، بچے اور خواتین کی ایک بڑی تعداد جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتی نظر آرہی ہے۔

مسلسل بارش سے کسانوں میں خوشی کی لہر

کسانوں کا کہنا ہے کہ خشکی کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی ہو رہی تھی اور اُن کے لہلہاتے کھیت بنجر ہوگئے تھے تاہم اب جب گزشتہ کئی دنوں سے بارش ہوئی ہے تو سوکھے کھیت پھر سے سبز و شاداب ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان کھیتوں کی سینچائی کے لیے پانی کا انتظام کریں تاکہ اگر کبھی بھی پانی کی قلت ہو جاتی ہے تو کسانوں کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti Press Conference: نوجوانوں کو بندوق سے کنارہ کشی کرنی چاہیے، محبوبہ مفتی

Last Updated : Jun 26, 2022, 7:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.