ETV Bharat / state

پلوامہ میں نوجوان لاپتہ، گھر والوں کی واپس لوٹنے کی اپیل - jammu kashmir

ویڈیو میں معراج کے والد کہتے ہیں "گھر سے پکنک جانے کے بعد معراج سے ہمارا کوئی فون رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ ہم بہت افسردہ ہیں اور جلد سے جلد اپنے بیٹے کو واپس لانا چاہتے ہیں۔"

Pulwama youth missing, family appeals for return
پلوامہ میں نوجوان لاپتہ، گھر والوں کی واپس لوٹنے کی اپیل
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 8:51 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی صف میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ اس کے والدین گھر واپسی کے لئے پُر نم انکھوں سے اپیل کر رہے ہیں۔

پلوامہ میں نوجوان لاپتہ، گھر والوں کی واپس لوٹنے کی اپیل

مذکورہ نوجوان کے والدین کے مطابق معراج الدین لون عرف بِٹہ مولوی ولد بشیر احمد لون اریگام گاؤں سے 4 جولائی کو اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک (تفریح) پر گیا تھا۔ تاہم تب سے نوجوان گھر نہیں لوٹا ہے۔ نوجوان کے والدین اسے واپس لوٹنے کی مسلسل اپیل کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گھر والے نوجوان کو گھر لوٹنے کی اپیل کر تے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے کنبہ نے جذباتی التجا کی اور معراج الدین سے گھر واپس آنے کی اپیل کی۔

ویڈیو میں معراج کے والد کہتے ہیں "گھر سے پکنک جانے کے بعد معراج سے ہمارا کوئی فون رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ ہم بہت افسردہ ہیں اور جلد سے جلد اپنے بیٹے کو واپس لانا چاہتے ہیں۔"

اس کی ماں نے پرنم آنکھوں سے اپنے بیٹے سے گھر واپس آنے کی اپیل کی۔ اس کے والدہ نے آنسو بہاتے ہوئے کہا "میں صرف اپنے بیٹے کو واپس چاہتی ہوں۔ میں اس سے گھر آنے کو کہتی ہوں۔"

ویڈیو میں معراج کے گھر والے سکیورٹی ایجنسیوں و عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ ان کے بیٹے کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.