پلوامہ: دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جس کے تحت جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ گاؤں کو پائلٹ پروجیکٹ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آج رتنی پورہ علاقے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محمکہ دیہی ترقی کے افسران کے علاوہ علاقے کے پنچوں، سرپنچوں کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر اور علاقے کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ Ratnipora selected as pilot project
اس پروجیکٹ کے تحت علاقے سے نکلنے والے گھریلو اور دیگر قسم کے کچرے کو سائنسی طریقے سے ختم کیا جائے گا جس سے پانی، مٹی اور ہوا کی آلودگی سے نجات ملے گی۔ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے اس عمل میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ Ratnipora selected as pilot project for solid waste management
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے سے نکلنے والے کچرے کو واقعی سائنسی طریقہ سے ختم کیا جائے تو یہ علاقے کے لئے خوش آئند بات ہے تاہم اگر اس کچرے کو سائنسی طریقہ سے ختم نہیں کیا گیا اور اس کو ایک ہی جگہ جمع کیا گیا تو یہ علاقے کے لوگوں کے لیے وبال جان بن سکتا ہے۔
اس سلسلے میں ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر نے کہا کہ اس پائلٹ پروجیکٹ کی شروعات رتنی پورہ گاؤں سے کئی گئی ہے اور یہ باقی علاقوں کے لئے ایک مثال بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک،پالیتھن اور دیگر چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لانے کے کام کیا جائے گا۔ Ratnipora selected as pilot project
ٰیہ بھی پڑھیں: Almond Harvesting in Pulwama پلوامہ میں بادام کی فصل تیار، کسان کم قیمت سے پریشان