ETV Bharat / state

ترال میں خلیفہ اول کا عرس منایا گیا

شدید سردی کے باوجود ہزاروں عقیدت مند، خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عرس کے موقع پر آثار شریف کوثر بل، ترال پہنچے جہاں وہ تبرکات کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔

ترال میں خلیفہ اول کا عرس منایا گیا
ترال میں خلیفہ اول کا عرس منایا گیا
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 5:09 PM IST

خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عرس آثار شریف کوثر بل، ترال میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد نے شب خوانی میں حصہ لیا اور عالم اسلام کے لیے دعائیں مانگیں۔

کوثر بل ترال میں حضرت ابو بکر صدیق کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعہ کو ہر نماز کے بعد تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔ رات بھر درود و اذکار اور وعظ و تبلیغ کی مجالس آراستہ کی گئیں جس دوران علمائے کرام نے حضرت ابوبکر صدیقؓ کی سیرت مبارکہ پر مفصل روشنی ڈالی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ادارہ اوقاف آثار شریف کوثربل کے سیکرٹری نے بتایاکہ 'عرس کی تقریب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور ترال کی انتظامیہ نے زائرین کے لیے معقول انتظامات کیے تھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.