ETV Bharat / state

پلوامہ: محکمہ وائلڈ لائف نے سات دنوں کے اندر تیسرا تیندوا پکڑ لیا - جنگلی جانوروں کو پکڑنے

جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں کی جانب رخ کرنا لوگوں کے لئے باعثِ تشویش بن چکا ہے، وہیں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جنگلی جانوروں کو پکڑنے کی مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے سات دنوں کے اندر تیسرا تیندوا پکڑ لیا

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 2:08 PM IST

محکمہ وائلڈ لائف نے جہاں شمالی اور وسطی کشمیر کے علاقوں میں گزشتہ دنوں کئی جنگلی جانوروں کو پکڑ لیا ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وئین، پانپور علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے منگل کو ایک اور تیندوے کو پکڑ کر سات دنوں کے اندر تیسرے تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے سات دنوں کے اندر تیسرا تیندوا پکڑ لیا

محکمہ وائلڈ لائف کے کھریو، ریجن کے ایک آفیسر نے کہا کہ انہیں پچھلے کئی دنوں سے وئین علاقے میں تیندوے کے ایک جھنڈ کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد محکمہ کے اہلکاروں نے علاقے میں پہنچ کر ان جانوروں کو پکڑنے کے لئے پنجرے نصب کیے جس کے بعد گزشتہ دنوں دو تیندوے پکڑے گئے جبکہ منگل کو ٹیم نے تیسرے تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اہلکاورں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے اندر علاقے سے پکڑا گیا یہ تیسرا تیندوا ہے۔

افسر نے کہا کہ محکمہ کے اہلکاروں نے دن رات کافی مشقت کر کے ان تیندوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ رینج افسر نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں ابھی تیندوے کے دو بچے موجود ہیں، انہوں نے عوام سے شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.