ETV Bharat / state

ترال میں منعقدہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا اختتام - سماجی برائیوں

ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال میں منعقد کئے گئے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں 75مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ترال میں منعقدہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا اختتام

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:55 PM IST

پلوامہ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈاڈسرہ، ترال میں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ ٹورنامنٹ میں کل مقامی 75کھلاڑیوں نے شمولیت کی۔

ترال میں منعقدہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا اختتام

ہفتہ کو ٹورنامنٹ کے آخری روز کئی میچز کھیلے گئے جن میں کھلاڑیوں نے جوش اور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی عزت اور حوصلہ افزائی کے لیے انعامات و اسانید تقسیم کیے گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرگنایزنگ سیکریٹری نے بتایا کہ ترال میں اس نوعیت کا یہ پہلا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ترال میں ٹورنامنٹ کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دیگر مقابلہ جات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں سے نہ صرف طلبہ ذہنی و جسمانی طور تندرست رہتے ہیں بلکہ اس سے وہ سماجی برائیوں خصوصا منشیات سے دور رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.