Bharat Darshan Tour بھارت درشن ٹور سے لوٹے طلبہ کا پلوامہ میں استقبال - پانچ روزہ بھارت درشن ٹور سے لوٹے طلبہ
پانچ روزہ بھارت درشن ٹور سے پلوامہ لوٹنے کے بعد اسکول انتظامیہ اور سی آر پی ایف نے والہانہ استقبال کیا۔ Pulwama Students Return from Bharat Darshan Tour
پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے 10 بچوں کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 182 بٹالین کی جانب سے ’’بھارت درشن ٹور‘‘ پر روانہ کیا گیا تھا، پانچ روزہ ٹور پروگرام کے دوران طلبہ کو ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ پانچ روز قبل سی آر پی ایف 182 بٹالین نے سولس انٹرنیشنل ہائی اسکول پلوامہ کے 10 منتخب بچوں کو ٹور پر روانہ کیا تھا جس کا مقصد بچوں کو فن، ثقافت، روایت، سماجی ہم آہنگی اور ایک بھارت شریسٹھ بھارت کا عینی مشاہدہ کرانے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کی زیارت کرانا بھی تھا۔
ٹور کے حوالہ سے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’تعلیمی لحاظ سے یہ ٹور کافی اہمیت کا حامل ہے، اس سے بچوں کو کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اس ٹور سے پریکٹیکل علم کے ساتھ ساتھ طلبہ وقت کی اہمیت اور اس کا صحیح استعمال کرنا بھی سیکھیں گے۔‘‘ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران طلبہ نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹور آئندہ بھی منعقد کیے جانے چاہئے تاکہ کشمیر کے طلبہ کو وادی سے باہر جانے کا موقع ملے گا ساتھ ہی وہ وادی کے باہر کے ماحول سے بھی آگاہ ہوں سکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ بچوں نے ٹور کے دوران دہلی اور جے پور میں تاریخی مقامات اور قومی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ کیا۔
دورہ سے متعلق تاثرات بیان کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ لال قلعہ، تاج محل سمیت دیگر تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کی زیارت سے کتابی علم کا از خود مشاہدہ کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے سی آر پی ایف کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران اہلکاروں کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے اور طلبہ کو ٹور کے دوران کسی بھی قسم کی پریشان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: Bharat Darshan Tour: پلوامہ میں طلبہ ’بھارت درشن ٹور‘ پر روانہ