ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں سکھ نوجوان نسل کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کے لیے ’’سکھ نوجوان سیوک دل‘‘ نامی ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح جمعہ کو بجہ ونی اسپورٹس میدان میں کیا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سمیت شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ ناک آؤٹ بنیادوں پر آرگنائز کیا گیا ہے جو تین دنوں میں اختتام پذیر ہوگا۔
جمعہ کو افتتاحی میچ چھترگام اور ہفو کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں چھترگام کی ٹیم نے تین وکٹوں سے جیت درج کر لی۔
مزید پڑھیں: ترال ۔ پنگلش کی آبادی اریگیشن محکمہ سے نالاں
ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نے بتایا کہ ’’ترال میں سکھ طبقے کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے تاہم نوجوان نسل کی جانب سے کرکٹ کے تئیں سرد مہری کے سبب اس ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کرکٹ کی جانب راغب ہو جائے۔‘‘
منتظمین سمیت مقامی باشندوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے پر انہوں نے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا۔