ETV Bharat / state

ترال میں سکھ عقیدت مندوں نے ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا - عالمی سلامتی

ضلع پلوامہ کے چندریگام، ترال میں سکھ عقیدتمندوں نے ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا جس میں جموں و کشمیر میں امن و امان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

ترال میں سکھ عقیدتمندوں نے ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 12:49 PM IST

سکھ یوتھ فورم چندریگام، ترال کی جانب سے مقامی گردوارے میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقامی عقیدت مندوں نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

ترال میں سکھ عقیدتمندوں نے ’اکھنڈ پاٹھ‘ کا اہتمام کیا

منتظمین کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پروگرام میں رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا تھا۔ شبد کیرتن مجالس میں لوگوں نے عالمی سلامتی خصوصاً جموں وکشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

تقریب میں سکھ یوتھ فیڈریشن کے عہدیداروں نے لنگر کا بھی اہتمام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ: دریائے جہلم کے کناروں کو آلودگی سے پاک کرنے کی مہم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیکریٹری گردوارہ پربھندک کمیٹی چندریگام نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پروگرام میں صرف چندریگام سے وابستہ لوگوں نے ہی شرکت کی اور پروگرام کے دوران رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھ یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ہر برس پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دور دراز علاقوں سے عقیدتمند چندریگام کا رخ کرتے ہیں، تاہم ان کے مطابق عالمی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف مقامی افراد نے ہی پروگرام میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.