ETV Bharat / state

ترال: قبرستان کے بیچوں بیچ سڑک کی مجوزہ تعمیر پر لوگوں کا احتجاج - آباء و اجداد دفن

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خانہ گنڈ کے رہائشیوں نے مقامی قبرستان کے بیچوں بیچ سڑک کی تعمیر کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترال: قبرستان کے بیچوں بیچ سڑک کی مجوزہ تعمیر پر لوگوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:09 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے خانہ گنڈ علاقے میں لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ترال: قبرستان کے بیچوں بیچ سڑک کی مجوزہ تعمیر پر لوگوں کا احتجاج

احتجاج کر رہے درجنوں مرد و زن نے مقامی قبرستان کے بیچوں بیچ سڑک کی مجوزہ تعمیر پر محکمہ تعمیرات عامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے مقامی قبرستان کے بیچوں بیچ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے جس سے مقامی لوگوں کے جذبات مجروح ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں؛ ترال: منہ کھر بیماری سے ایک درجن جانور ہلاک، انتظامیہ خاموش تماشائی

انہوں نے کہا کہ مقام قبرستان میں انکے آباء و اجداد دفن ہیں اور اس کے بیچوں بیچ سڑک سے کثیر آبادی کے مذہبی جذبات کو زک پہنچے گا۔

خانہ گنڈ کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو قبرستان کے کنارے تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.