ETV Bharat / state

ترال: علاقہ پنگلش کی آبادی محکمہ آر اینڈ بی سے نالاں - خستہ حال سڑک

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں علاقہ پنگلش کی آبادی نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سڑک کو میکڈمائز کیا مگر ناکارہ ڈرینیج سسٹم ہونے کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے سڑک کے پھر سے خستہ ہونے کے امکانات ہیں۔

ترال: علاقہ پنگلش کی آبادی محکمہ آر اینڈ بی سے نالاں

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 6:22 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع پنگلش علاقے کی آبادی محکمہ آر اینڈ بی سے نالاں ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق محکمہ نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے علاقے میں سڑک کی میکڈمایزشن تو عمل میں لائی لیکن ڈرینج سسٹم کی طرف توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے سڑک تعمیر کرنے کا مقصد ہی فوت ہو رہا ہے۔

ترال: علاقہ پنگلش کی آبادی محکمہ آر اینڈ بی سے نالاں

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد علاقے کی خستہ حال سڑک پر تار کول بچھایا گیا جسکے بعد مقامی آبادی کو کافی راحت ملی تاہم گھروں اور نالیوں سے نکلنے والا پانی سڑک کو از سر نو خستہ کر رہا ہے کیونکہ انکے مطابق محکمہ آر اینڈ بی نے خستہ حال ڈرینیج سسٹم کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام بغیر کسی منصوبہ بندی کے ہی انجام دیا گیا۔ انکے مطابق نہ تو خستہ حال ڈرینیج کی جانب کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی سڑک کو کشادہ کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایاکہ ’’بارشوں کا پانی سڑک کے بیچوں بیچ جمع ہو جاتا ہے جس کے سبب سڑک خراب ہونے کا احتمال ہے۔‘‘

انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے خستہ حال ڈرینیج سسٹم کو درست کرنے کے علاوہ تنگ سڑکوں کی کشادگی کے حوالے سے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.