ETV Bharat / state

پلوامہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی

author img

By

Published : Jul 19, 2020, 6:03 PM IST

پلوامہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی کل تعداد 842 ہے۔ ضلع میں اب تک اس وبائی مرض سے 12 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ جبکہ 395 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں کووڈ-19 سے اور ایک موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کی عمر تقریباً 75 بتائی جارہی ہے نے ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں دم توڑ دیا۔
موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایم ایچ ایس کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ تمولہل پلوامہ کی ایک 75 سالہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔ جو پہلے ہی کئی امراض میں مبتلا تھیں۔
اسی کے ساتھ جموں و کشمیر میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 244 ہوگئی ہے۔

ضلع پلوامہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلع میں 6 روزہ لاک ڈاؤن نافذ تھا جس کو ضلع انتظامیہ نے اب 25 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ جبکہ 63 دیہات کو بھی ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

پلوامہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی

ریڈ زون علاقوں کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو متحرک کیا گیا ہے جو ان علاقوں میں جاکر لوگوں کو کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے محتلف احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پرھیں: جموں و کشمیر: کووڈ 19 سے مزید آٹھ مریضوں کی موت
پلوامہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی کل تعداد 842 ہے۔ ضلع میں اب تک اس وبائی مرض سے 12 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ جبکہ 395 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

وہیں ضلع کے مختلف قرنطینہ مراکز میں پانچ سو سے زائدہ افراد طبی نگہداشت میں ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.