ETV Bharat / state

Pulwama Police Reviews Security پلوامہ پولیس کی سیکورٹی کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 3:09 PM IST

ایس ایس پی پلوامہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں جرائم کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ میں شریک افسران کو دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے پر زور دیا۔

پلوامہ پولیس کی سیکورٹی کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ

پلوامہ: سینئر سپرانٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پلوامہ، محمد یوسف نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں جرائم اور سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی سمیت ایڈیشنل ایس پی پلوامہ، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ، ڈی وائی ایس پی، پی سی، ڈی وائی ایس پی ڈی آر، ایس ایچ اوز کے علاوہ پلوامہ پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے شرکا پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی مخالف کارروائیوں کو تیز کریں اور زیر التواء UAPA مقدمات کو فوری طور نمٹایا جائے۔ ایس ایس پی نے کمزور افراد کی حفاظت اور پولیسنگ کے دیگر پہلوؤں، NDPS ، تفتیشی کارروائیوں میں مزید استحکام لائے جانے پر بھی زور دیا۔

ایس ایس پی نے زیر التوا سبھی معاملات جو جلد از جلد نپٹانے پر بھی زور دیا۔ ایس ایس پی پلوامہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور سماجی جرائم اور سائبر کرائمز کو روکنے کے لیے لگن سے کام کریں۔ انہوں نے اس حوالہ سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ جائزہ میٹنگ میں شریک افسران نے ایس ایس پی پلوامہ کو اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنائے جانے والے سیکورٹی اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

مزید پڑھیں: SSP Budgam Reviews Security Meeting: ایس ایس پی بڈگام نے سکیورٹی صورتحال مٹینگ منعقد کی

انہوں نے شرکت کرنے والے افسران کو مزید چوکس رہنے کی بھی تلقین کی۔ ناکے/چیک پوائنٹس کو مضبوط کرنے اور قابل عمل انٹیلی جنس پیدا کرکے ملک و سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ ایس ایس پی پلوامہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ کام کرنے والے دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی اور بہتر تال میل برقرار رکھیں تاکہ ضلع پلوامہ میں پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی توجہ کا نقطہ نظر اپنائیں اور ان کی شکایات کے ازالے کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.