جموں و کشمیر: پلوامہ پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں ایک مقامی رہائشی کی جانب سے تحریری شکایت درج کی گئی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی 16سالہ دختر کو ندیم نبی وگے ولد غلام نبی وگے ساکنہ کندجن، بڈگام نے اغوا کر لیا ہے۔ Abducted Minor Girl of Pulwama Recovered From Budgam پلوامہ پولیس نے ایک کیس ایف آئی آر نمبر 56/22 U/S 366A IPC PS کاکاپورہ پولیس اسٹیشن میں درج کرکے فوری طور تحقیقات شروع کردی۔
اغوا شدہ لڑکی کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، تفتیش کے دوران پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ Pulwama Police Recovered Abducted Minor Girl Kidnapper Arrestedپلوامہ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی کی سخت کوششوں کے بعد اغوا شدہ لڑکی کا پتہ لگایا گیا اور وسطی کشمیر کے چرارِ شریف، بڈگام کے ایک گاؤں واٹکولو سے بازیاب کر لیا گیا۔ اسکے علاوہ پولیس نے اغوا کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔
پلوامہ پولیس نے قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو ورثاء کے سپرد کر دیا۔