ETV Bharat / state

پی ڈی پی کارکن کا پولیس نے تعاقب نہیں کیا: پلوامہ پولیس - پلوامہ پولیس تردیدی بیان

Did Police Chase PDP activist پلوامہ پولیس نے پی ڈی پی کارکن کا مبینہ پیچھا کرنے کی خبروں کی تردید کی جس کی وجہ سے قصبہیار شادی مرگ میں پارٹی میٹنگ منسوخ ہوئی۔

پی ڈی پی کارکن کا پولیس نے تعاقب نہیں کیا: پلوامہ پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 8:21 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) جموں و کشمیر پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹٰ (پی ڈی پی) کے کارکن کا تعاقب (پیچھا) کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے عوام سے اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی پی، پلوامہ یونٹ کی قصبہیار شادی مرگ میں ایک پارٹی میٹنگ طے تھی تاہم اسے اس وجہ سے منسوخ کیا گیا کہ پارٹی کے ایک کارکن کا پولیس تعاقب کر رہی تھی۔

پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کچھ عناصر کی جانب سے ایک غلط افواہ پھیلائی گئی ہے کہ راجپورہ میں پولیس نے جمعرات کو قصبہیار شادی مرگ میں پی ڈی پی کے ایک کارکن کا پیچھا کیا ہے جس کے نتیجے میں گاؤں میں پی ڈی پی کی طے شدہ میٹنگ کو منسوخ کر دیا گیا۔ پولیس نے سماجی رابطہ گاہ پر اس طرح کی خبریں پھیلانے والے عناصر سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے عوام سے بھی اس طرح کی خبروں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: پی ڈی پی کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’مذکورہ معلومات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔ پولیس نے پارٹی منتظمین سے ڈی ایم پلوامہ سے عوامی مقام پر منظم جلسہ کے انعقاد کے لیے لیے پیشگی اجازت طلب کرنے کے لیے پارٹٰ کو مطلع کیا ہے۔ تاہم پی ڈی پی کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بھی بیان یا رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.