ETV Bharat / state

Thana Diwas in Puwlama: پلوامہ کے سبھی پولیس اسٹیشنز میں 'تھانہ دیوس' کا انعقاد

تھانہ دیوس کے دوران پلوامہ پولیس نے عوام سے امن و امان کو برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر خصوصا منشیات فروشوں وغیرہ کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ Pulwama Police Organised Thana Diwas in All Concerned Police Stations

Thana Diwas in Puwlama: پلوامہ کے سبھی پولیس اسٹیشنز میں ’تھانہ دیوس‘ کا انعقاد

author img

By

Published : May 26, 2022, 9:32 PM IST

پلوامہ: پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پلوامہ پولیس کی جانب سے ضلع کے سبھی پولیس اسٹیشنز میں ’’تھانہ دیوس‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ Thana Diwas in Puwlama پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مرکزی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت اے ایس پی پلوامہ تنویر احمد نے کی، وہیں اس موقع پر ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن پلوامہ بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے نمبرداروں، چوکیداروں، اوقاف کمیٹی کے اراکین، سیول انتظامیہ کے اراکین سمیت معزز شہریوں نے شرکت کی۔ Thana Diwas in All Concerned Police Stations تقریب کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پولیس افسران کی نوٹس میں لائے۔ زیر صدارت افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق مسائل متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی نوٹس میں لائے جائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ آفیسر نے کہا کہ ’’تھانہ دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنا اور عام لوگوں کی شکایات کو سننا اور ان کا ازالہ کرنا ہے۔‘‘ Pulwama Police on Drug menace مرکزی پولیس اسٹیشن سمیت تھانہ لیتر، راجپورہ اور کاکاپورہ میں بھی ’’تھانہ دیوس‘‘ منعقد کیا گیا جس میں متعلقہ علاقوں کے نمبرداروں، چوکیداروں اور معززین نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Thana Divas Observed in Shopian and Pulwama: شوپیاں اور پلوامہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام

پلوامہ پولیس کی جانب سے شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر خصوصا منشیات فروشوں وغیرہ کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ’’’جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘ شرکاء نے اس طرح کی بات چیت اور اجلاس کے انعقاد پر پلوامہ پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے سماجی برائیوں خصوصا منشیات کے بڑھتے رجحان Kashmir Drug menaceکو قابو میں کرنے کے لئے مکمل تعاون دینے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.