ETV Bharat / state

Drug Peddlers Arrested پلوامہ میں دو منشیات فروش گرفتار - پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار

پلوامہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 9:25 PM IST

پلوامہ:پلوامہ پولیس کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ ممنوعہ ادویات کوڈین فاسفیٹ کی کھیپ پلوامہ میں نوجوانوں میں تقسیم کی جا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن پلوامہ کے ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ مخصوص جگہ پر چھاپہ مار کر امتیاز احمد گنائی ولد ولی محمد گنائی ساکن چٹہپورہ پلوامہ کے گھر سے ممنوعہ کوڈین فاسفیٹ کی تقریباً 50 بوتلیں برآمد کیں۔ اگرچہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 20/2023 قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت پولس اسٹیشن پلوامہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مذکورہ ملزم کے خلاف پہلے ہی لیتر اور پلوامہ پولیس اسٹیشن میں کئی ایف آئی درج ہے۔
وہیں دوسرے کارروائی میں پولیس اسٹیشن راجپورہ کی ایک پولیس پارٹی نے کالام پورہ راجپورہ میں ناکا لگایا تھا جب کہ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک آلٹو کار کو روکا گیا۔گاڑی میں سوار دو لوگوں نے جونہی پولیس کو دیکھا تو انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں بڑی تدبیر سے پکڑ لیا۔تلاشی کے دوران ڈرائیور انعام حسین ملک ولد حمید اللہ ملک اور ساتھی مسافر محمد نگین ملک ولد محمد مقبول ملک ساکن ملک محلہ بلپورہ شوپیان کے قبضے سے 45 نمبر کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

مزید پڑھیں:Budgam Police Arrested Drug Peddler: منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

پولیس نے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 18/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.