ETV Bharat / state

پلوامہ: منشیات فروشی کے الزام میں 3 افراد گرفتار - منشیات کا قلع قمع

پلوامہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پلوامہ: منشیات فروشی کے الزام میں 3افراد گرفتار

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 11:18 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے کے ٹین گپنہ علاقے سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پلوامہ پولیس نے منشیات کی روک تھام اور اس وبا کا قلع قمع کرنے کے لیے ایک خصوصی اسکواڈ تیار کیا ہے، جس نے مصدقہ اطلاع کے بعد تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات برآمد کی۔

گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت اشفاق احمد شیخ، فیاض احمد ڈار اور نذیر احمد ڈار کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع کے ٹین گپنہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان تینوں افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 184/2021، زیر دفعات 8/15 اور 21 درج کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے پولیس کا عوام سے تعاون طلب

قابلِ ذکر ہے کہ جنوری 2021 سے اب تک پولیس اسٹیشن پلوامہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ دفعات کے تحت 44 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور اب تک این ڈی پی ایس دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن راج پورہ میں 07 مقدمات درج ہیں۔

منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی کو عوامی حلقوں میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے وہیں پولیس نے بھی منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.