ضلع پولیس اونتی پورہ نے شجر کاری مہم کے تحت جمعہ کو متعدد مقامات پر چنار کے درخت لگائے۔
اونتی پورہ پولیس نے محکمہ پھول بانی کے باہمی تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں ڈی پی ایل اونتی پورہ میں مہم کا آغاز ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے کیا جبکہ ترال میں اس مہم کے تحت ایس ڈی پی او ترال، پانپور میں ایس ڈی پی او پانپور میر امتیاز نے اس مہم کے تحت درجنوں چنار کے درخت لگائے۔
ایس ایس پی اونتی پورہ نے بتایا کہ ’’درختوں سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لہذا ہر ایک کو شجر کاری مہم میں حصہ لیکر زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگانے چاہئے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر تقریبا سبھی اضلاع میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز گاندربل ضلع میں بھی شجر کاری مہم کے تحت چنار کے درخت لگائے گئے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے کہا کہ محکمہ نے ضلع گاندربل میں امسال قریب 900چنار کے درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔