ETV Bharat / state

پلوامہ: قصبہ ترال میں آن لائن اسٹور کا افتتاح

قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے گھر کی دہلیز تک صارفین کو ادویات اور دیگر اشیاء خورد و نوش پہنچانے کے لیے آن لائن اسٹور کی شروعات کی۔

پلوامہ: قصبہ ترال میں آن لائن اسٹور کا افتتاح
پلوامہ: قصبہ ترال میں آن لائن اسٹور کا افتتاح
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 6:02 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو گھر کی دہلیز پر ادویات، کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سامان فراہم کرنے کی غرض سے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے آن لائن اسٹور کی شروعات کی۔

پلوامہ: قصبہ ترال میں آن لائن اسٹور کا افتتاح

’’پھٹا پھٹ‘‘ نامی آن لائن اسٹور کی افتتاحی تقریب کے دوران اسٹور کے مالک نے کہا کہ قصبہ ترال کے باشندوں کو سرینگر سے اشیاء منگوانے میں کافی دقتیں پیش آتی تھیں جس کے لیے ایک مقامی اسٹور کی کمی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یہ اقدامات اٹھایا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو سہولت پہنچانے کی غرض سے انہوں نے آن لائن اسٹور کی شروعات کی، تاکہ عوام کو گھر بیٹھے ہی اشیاء ضروریہ مہیا ہو سکیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹور سے اشیاء خورد و نوش اور ادویات سمیت دیگر سبھی اشیاء کو محض 45منٹوں میں گھر کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔

عوامی حلقوں نے نوجوان کی جانب سے شروع کی گئی پہل کی کافی پذیرائی کرکے نیک خواہشیات کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.