جموں وکشمیر کےضلع پلوامہ کے بھرپورہ گنائی محلہ کے لوگوں نے محمکۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ ضلع پلوامہ کے بھر پورہ گنائی محلہ کے لوگوں نے ہفتہ کے روز محمکۂ جل شکتی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔
خبر کے مطابق علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ انہیں پچھلے کئی سال سے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے جب کہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ کئی بار حکام کے نوٹس میں بھی لایا تاہم آج تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔
اس سلسلے میں عبدالغنی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے کیونکہ ہمارے علاقے میں پچھلے کئی سالوں سے پانی کا مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گیلانی کی وفات: کشمیر میں تیسرے روز جزوی بندشیں برقرار
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صاف پانی کی سپلائی کے حوالے سے جو دعویٰ کرتا ہے وہ زمینی سطح پر کھوکھلا ثابت ہورہا ہے۔ انھوں نے انتطامیہ سے اپیل کی کہ ان کے علاقے کو پینے کا صاف پانی سپلائی کیا جائے۔
اس سلسلے میں افروزہ نامی خاتون نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں پینےکاصاف پانی نہیں سپلائی کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ معاملہ کئی بار محمکہ کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی نوٹس میں بھی لایا، تاہم اج تک ہمارا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ محمکہ کے ملازمین ان کے علاقے میں کبھی آتے ہی نہیں ہیں۔