ETV Bharat / state

سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب پانپور کے کسان بے حد پریشان - برہمی کا اظہار

ضلع پلوامہ کے پتل باغ، پانپور علاقے کے کسان کھیتوں میں سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب بے حد پریشان ہیں۔

سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب پانپور کے کسان بے حد پریشان

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 8:04 PM IST

ضلع پلوامہ کے پتل باغ، پانپور علاقے کی بیشتر آبادی کا روزگار زراعت کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔ تاہم یہاں کے کسان سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب بے حد پریشان ہیں۔

سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب پانپور کے کسان بے حد پریشان

ضلع پلوامہ کے ’’ایگریکلچرل ولیج‘‘ کہلائے جانے والے پتل باغ کے لوگ مختلف اقسام کی سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ دھان کی کاشت بھی کرتے ہیں۔ تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں رواں برس دھان کی فصل سے خاص امید وابستہ نہیں ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ جون کے ابتدائی ایام میں سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب کسان وقت پر پنیری نہیں لگا سکے جس کے سبب انہیں رواں برس دھان کی فصل سے خاص امیدیں وابستہ نہیں ہیں۔ تاہم انکے مطابق اگر آئندہ چند دنوں میں فصلوں کی سینچائی نہیں کی گئی تو وہ میوشیوں کے لیے چارا بھی نہیں جٹا پائیں گے۔

کسانوں نے علاقے میں سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے پر انتظامیہ خصوصا محکمہ اریگیشن کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: سوپور: سنچائی کا معقول انتظام نہ ہونے سے کسان پریشان

کسانوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سینچائی کا بہتر انتظام نہ ہونے کے سبب انکی فصلیں خراب ہو رہی ہیں جبکہ ’’محکمہ اریگیشن خواب غفلت میں ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.