ETV Bharat / state

’اسلام سے دوری منشیات کے بڑھتے رجحان کا سبب‘

کاروان ختم نبوتﷺ نامی مذہبی تنظیم کی جانب سے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں یک روزہ سیمنار منعقد کیا گیا۔

کاروان ختم نبوتﷺ نامی مذہبی تنظیم کی جانب سے ترال میں ایک روزہ سیمنار منعقد

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 6:52 PM IST

کاروان ختم نبوت صلی علیہ وسلم نام کی ایک مقامی مذہبی تنظیم نے منگل کو ترال کے ایک پرائیویٹ سکول میں یک روزہ سیمنار کا اہتمام کیا جس دوران علمائے کرام نے منشیات سمیت مختلف موضوعات پر مفصل روشنی ڈالی۔

کاروان ختم نبوتﷺ نامی مذہبی تنظیم کی جانب سے ترال میں ایک روزہ سیمنار منعقد

اس موقع پر علمائے کرام نے معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی منشیات کی وبا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس لعنت کی وجہ سے سماج میں طرح طرح کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور اگر ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو صورتحال خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے سرپرست مفتی مدثر احمد قادری نے بتایا کہ اس وقت وادی کشمیر کے طول و ارض میں نوجوانوں کی بڑی تعداد منشیات میں مبتلا ہو رہی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔

انہوں نے اس سیمنار کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے سیمنارز سے نوجوانوں کو منشیات کی تباہ کاریوں اور اس سے سماج پر مرتب ہو رہے منفتی اثرات سے واقف کرایا جاتا ہے تاکہ نوجوان اس بری عادت سے دور رہ سکیں۔‘‘

مفتی مدثر قادری نے علمائے کرام کو مسالک و نظریات کی جنگ میں مبتلا ہونے کے بجائے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات کے خلاف منظم کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.