ETV Bharat / state

ترال میں چار قمار باز گرفتار - نقدی کو بھی ضبط

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جموں و کشمیر پولیس نے چار قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔

ترال میں چار قمار باز گرفتار
ترال میں چار قمار باز گرفتار
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:45 PM IST

ضلع پلوامہ میں قصبہ ترال کے واگڈ علاقے میں عوامی مقام پر جوا کھیلنے والے چار افراد کو گرفتار کرکے پولیس نے انکے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس چوکی آری پل سے وابستہ اہلکاروں نے واگڈ کے مقام پر جوا کھیل رہے چار قمار بازوں - عبد الرشید ساکن واگڈ، غلام حسن ڈار ساکن گوری کدل اونتی پورہ، مشتاق احمد ساکن واگڈ اور بلال احمد شیخ ساکن نودل - کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق داؤ پر لگائی گئی چھ ہزار نو سو نوے روپے نقدی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.