ETV Bharat / state

Football Tournament at IUST Concludes: اسلامک یونیورسٹی میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اختتام

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 11:16 AM IST

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کُل آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔

اسلامک یونیورسٹی میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اختتام

پلوامہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں چار روزہ 7-A-سائیڈ انٹر ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ میں کُل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے جنہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کو کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی نصیحت کی۔Football Tournament at IUST Awantipora Concludes

اختتامی تقریب پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سرگرمیوں میں شرکت نہ صرف طلبہ کی جسمانی بلکہ ذہنی تندرستی کی بھی ضامن ہے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے طلبہ سمیت یونیورسٹی عملہ بھی موجود تھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ IUST Awantipora Football Match

پروفیسر اے ایچ مون (ڈین ریسرچ)، جناب سمیر وزیر (چیئرمین آئی یو ایس ٹی اسپورٹس) ڈاکٹر پرویز میر (ڈائریکٹر CIED) اور ڈاکٹر ہلال احمد راتھر (ڈائریکٹر IUST)سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن) نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.