ETV Bharat / state

Pulwama Encounter: پلوامہ میں تصادم ختم، ایک سکیورٹی اہلکار سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک - تلاشی مہم شروع کی تھی

فوج نے پانچوں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

Pulwama encounter e
پلوامہ میں تصادم ختم
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 7:40 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں دیر رات سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا جو اٹھارہ گھنٹوں کے بعد ختم ہو گیا۔

انکاؤنٹر میں ایک حولدار کے ساتھ ساتھ چار عسکریت پسند جبکہ ایک او جی ڈبیلو بھی ہلاک ہوا۔ وہیں، فوج کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پلوامہ میں تصادم ختم

ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں پہلے کی شناخت دانش منظور کے طور پر ہوئی، جو کہ ضلع پلوامہ سیتھرگنڈ کاکاپورہ سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے ستمبر 2020 میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔

دوسرا عسکریت پسند نشد حسین لون نومبر 2018 سے سرگرم تھا۔ یہ ضلع پلوامہ کے ترال علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ اس وقت لیشکر طیبہ کا ڈسٹرکٹ کمانڈر تھا۔

جھڑپ میں ہلاک ہونے والے تیسرے عسکریت پسند کی شناخت سرینگر کے یاسین مہران کے بطور ہوئی۔ اس نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایک غیر ملکی عسکریت پسندوں بھی اس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوا، جس کی شناخت ریحان کے بطور ہوئی ہے۔ انکاؤنٹر میں عامر واگے نام کا عسکریت پسند ہلاک ہوا جس کا تعلق ہنجن پلوامہ سے تھا اور او جی ڈبیلو کے طور پر کام کرتا تھا۔

پلوامہ میں تصادم ختم

پولیس کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق "باوثوق اطلاعات موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم (فوج، پولیس اور سی آر پی ایف) نے راج پورہ علاقے کے ہنجن گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جب سکیورٹی فورسز کی ٹیم مشتبہ جگہ پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائیں، جواب میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی گولیاں چلائی گئیں اور اسی کے ساتھ تصادم شروع ہوگیا۔"

اس میں ایک حولدار کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ جواب میں پانچ عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

Pulwama encounter e
پلوامہ میں تصادم ختم

یہ بھی پڑھیں:

Kulgam Encounter: کولگام میں انکاؤنٹرختم، تین عسکریت پسند ہلاک

فوج کے مطابق انہیں پلوامہ کے ہنجن میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے اطلاع ملے تھی جس کے بعد فوج نے بشمول سی آر پی ایف اور پولیس نے اس پورے علاقے کو محصرے میں لیا اور تلاش کارروائی شروع کر دی۔ یہ کاروائی کل رات کے نو بجے شروع ہوئی۔

تلاشی کارروائی کے دوران جوہی فوج اس مکان کی طرف آگے بڑھانے لگے مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر گولیاں چلائیں جس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کی اور دونوں اطراف سے گولیوں کا تعبدلہ شروع ہو جو تقریبا 18 گھنٹوں تک جاری رہا۔

انکاؤنر میں شبیر احمد ڈار کے مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ فوج نے ان عسکریت پسندوں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.