ETV Bharat / state

پلوامہ انکاؤنٹر کی مکمل تفصیلات

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 5:02 PM IST

ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کے گتھ محلے میں ہوئے تصادم میں آج تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پلوامہ تصادم کی مکمل تفصیلات
پلوامہ تصادم کی مکمل تفصیلات

عسکریت پسندوں کی شناخت سہیل نثار لون، یاور احمد وانی اور جنید احمد نینگرو کے بطور ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق ضلع پلوامہ سے ہی ہے۔ یہ عسکری تنظیم البدر سے وابستہ تھے۔ جنید احمد نینگرو نے حال ہی میں عسکری راستہ اپنایا تھا۔ تصادم کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیے جانے کا سکیورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے۔

پلوامہ تصادم کی مکمل تفصیلات

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپنے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ تصادم میں عسکری تنظیم البدر سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ادھر کشمیر زون پولیس کے انسپیکٹر جنرل وجے کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کاکاپورہ میں ہوئے انکاؤنٹر میں البدر کے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جو نوگام میں بی جے پی رہنما پر کئے گئے حملے میں ملوث تھے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نوگام حملے کے بعد ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرینگر اور پلوامہ پولیس نے پلوامہ سے اشفاق احمد نامی ایک عسکری معاون کو گرفتارکیا جس کے انکشاف پر مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے کاکہ پورہ کے گتھ محلے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا اور اس دوران رات کے ساڑھے چار بجے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے محاصرہ توڑنے کی کوشش کی سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تصادم چھڑ گیا۔

وجے کمار نے بتایا کہ تصادم کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے اور ان کی تحویل سے کچھ اسلحہ اور نوگام حملے میں ہلاک شدہ پولیس اہلکار سے چھینی گئی رائفل بھی برآمد کی گئی۔

انسپکٹر جنرل نے کہا کہ کراس فائرنگ کے دوران ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئیں جن کی حالت اب بہتر ہے۔

دریں اثنا جائے تصادم کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ نوجوانوں نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا، وہیں سکیورٹی فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن اور آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا جس میں ایک لڑکی سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.