ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں جمعہ کو میونسپل کمیٹی نے انہدامی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے درنگہ بل میں غیرقانونی طور تعمیر کیے گئے دکان کو منہدم کیا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی پانپور کے چیرمین نے کہا کہ ’’یہ دکان غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی جس سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچے کو ہٹا کر بازیاب کی گئی زمین کو گاڑیوں کی پارکینگ کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
میونسپل چیرمین نے مزید کہا کہ پانپور میں متعلقہ محکموں سے باضابطہ طور اجازت نامہ حاصل کیے جانے کے بعد ہی کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ قصبہ پانپور کو خوبصوت بنانے کے خواہاں ہیں تاہم انکے مطابق لوگوں کے تعاون کے بغیر ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔