ETV Bharat / state

ترال: یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام سائیکل ریس منعقد - کھیل کود کی طرف راغب

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں ایک سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں پچاس کے قریب طلباء نے شرکت کی۔

سائیکل ریس میں قریب پچاس کے قریب طلباء نے شرکت کی

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 2:36 PM IST

یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منگل کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول ڈاڈسرہ، ترال کے باہمی تعاون سے ’’آزادی کا امرت مہا اتسو‘‘ کی نسبت سے ایک سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔

سائیکل ریس ڈاڈسرہ سے شروع ہوکر چندری گام میں اختتام پذیر ہوئی جس میں پچاس کے قریب طلباء نے شمولیت کی۔

سائیکل ریس میں قریب پچاس کے قریب طلباء نے شرکت کی

ریس کے اختتام پر ایک انعامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

ریس میں شامل کھلاڑیوں نے اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام جاری رکھے جانے کی گزارش کی۔

اس موقع پر بی ڈی او ڈاڈسرہ ثاقب مرتضیٰ، ایس ایچ او اونتی پورہ جی ایم راتھر کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن محکمہ کے بشیر احمد میر، زیڈ ای پی او اونتی پورہ اور ہائر سکینڈری ڈاڈسرہ کا عملہ بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں؛ ترال: منہ کھر بیماری سے ایک درجن جانور ہلاک، انتظامیہ خاموش تماشائی

بی ڈی او ڈاڈسرہ نے بتایا کہ اس ریس کا مقصد نوجوان نسل کو کھیل کود کی طرف راغب کرانا ہے تاکہ ان کی وہ جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہ سکیں۔

انہوں نے والدین سے اپنے بچوں کی جسمانی و ذہنی تندرستی کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.