ETV Bharat / state

پلوامہ: جل شکتی ابھیان کے تحت دھوبی کول نالے کی صفائی - آبی ذخائر کو آلودہ

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے عملہ اور رضاکاروں نے ضلع پلوامہ کے مین مارکٹ سے گزارنے والے دھوبی کول نامی نالے کی صفائی انجام دی۔

پلوامہ: جل شکتی ابھیان کے تحت ’دھوبی کول‘ نالے کی صفائی

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 6:25 PM IST

حکومت کی جانب سے آبی ذخائر کی شان رفتہ بحال کرنے اور صفائی مہم انجام دیے جانے کے احکامات کے پیش نظر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، پلوامہ کے عملہ نے جل شکتی ابھیان کے تحت ضلع پلوامہ کے مین مارکٹ سے گزارنے والے ’دھوبی کول‘ نامی نالے کی صفائی انجام دی۔

پلوامہ: جل شکتی ابھیان کے تحت ’دھوبی کول‘ نالے کی صفائی

سرکاری احکامات کے پیش نظر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ضلع پلوامہ کے نیوہ علاقے کے بلبل ناگ اور مین مارکیٹ سے گزرنے والے دھوبی کول نالے کی صفائی انجام دی۔

صفائی مہم میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز، رہبر کھیل کے علاوہ محکمہ کے دیگر عملہ نے حصہ لیا۔ صفائی مہم ’’جل شکتی ابھیان‘‘ کے تحت انجام دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: گھر میں پانی داخل ہونے سے کمہار کا بڑا نقصان

اس موقع پر محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے عملہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری احکامات کے پیش نظر آبی ذخائر کی صفائی انجام دی جا رہی ہے تاہم عوام کو بھی اپنے گھروں اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے علاوہ آبی ذخائر کو آلودہ ہونے سے بچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کرنے کی ضرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں آبی ذخائر آلودہ ہوتے جا رہے ہیں جنہیں بچانے کی ذمہ داری سرکاری کے علاوہ عوام الناس پر بھی عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: 'خدا را ہمیں بھی پانی فراہم کرو'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.